Anxieties and eyes – Dr Asif Khokhar https://engdrasif.trangolabs.com Senior Eye surgeon committed to professional excellence Tue, 19 Sep 2023 07:12:30 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.2 https://engdrasif.trangolabs.com/wp-content/uploads/2023/09/cropped-LOGO2-1-32x32.png Anxieties and eyes – Dr Asif Khokhar https://engdrasif.trangolabs.com 32 32 230074243 How to do such analysis in this busy life? https://engdrasif.trangolabs.com/how-to-do-such-analysis-in-this-busy-life/ https://engdrasif.trangolabs.com/how-to-do-such-analysis-in-this-busy-life/#respond Thu, 20 Jan 2022 15:24:44 +0000 https://www.drasifkhokhar.com/?p=4539 Read More]]> جب میں نے اپنے، اپنے عزیزوں کے اور اپنے مریضوں کے اِس طرح کے تجزیے کرنے شروع کئے تھے کوئی پچیس سال پہلے کی بات ہے تو اُس وقت تو نہ کمپیوٹر ہوتا تھا اور نہ ہی موبائل فون کی ایپس۔ میں پیپرز استعمال کیا کرتا تھا۔ اور دوسروں سے استعمال کروایا کرتا تھا۔ جن لوگوں نے میرے کہنے پر تجزیے کئے ہیں وہ میرا بے انتہا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور وہ بہت سارے ہیں۔ اصل میں ہمارے ہاں سنجیدگی سے اور سائنسی طریقے سے سوچنے کا رواج نہیں ہے۔

ایسے اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری تو زندگی ہی بدل گئی ہے! اور حقیقتاً اُن میں سے اکثر کے مالی حالات بھی اِس سے کے نتیجے میں بہت بہتر ہو گئے!

آج کے دور تو یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ اِس طرح کی فہرستیں بنانے میں دو موبائل ایپس تو بہت ہی مفید ہیں:

Microsoft To Do

Microsoft OneNote

یہ دو ایپس ایسی ہیں کہ جب آپ کے پاس ٹائم ہو کوئی ایک فہرست بنانا شروع کر دیں یا اگر بنائی ہوئی ہے تو اُس میں اضافہ یا کمی کرنی شروع کر دیں۔ لیپ ٹاپ بھی استعمال کیا جائے تو بہت بہتر ہوتا ہے۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ مواد ضائع نہیں ہوتا ورنہ تبدیل کرتے ہوئے آپ کو بہت سے کاغذ یا ڈائریاں ضائع کرنی پڑتی ہیں۔ ایک اور چیز یہ ہے کہ اِس قسم کی اکثر معلومات ایسی ہوتی ہیں کہ بندہ انھیں اپنے تک محدود رکھنا چاہتا ہے اور شاید اسی لئے لکھنے سے گریز کرتا ہے جبکہ یہ سوفٹویئر میں بنائی ہوئی فائیلوں کو پاسورڈ لگا کر محفوظ رکھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ کی تو ہر فائیل کو آپ پاسورڈ لگا سکتے ہیں۔ پھر ایک اور بھی فائدہ ہے کہ آپ اِن کی ایک سے زیادہ کاپیاں بنا سکتے ہیں جن مختلف جگہوں پر محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس سے گم ہو جانے کا خطرہ بھی نہیں رہتا۔ اگر ایک جگہ سے گم ہوگی تو دوسری جگہ اُس کی کاپی پڑی ہوگی!

]]>
https://engdrasif.trangolabs.com/how-to-do-such-analysis-in-this-busy-life/feed/ 0 4539
SWOT Analysis https://engdrasif.trangolabs.com/swot-analysis/ https://engdrasif.trangolabs.com/swot-analysis/#respond Thu, 20 Jan 2022 11:03:52 +0000 https://www.drasifkhokhar.com/?p=4537 Read More]]> ایک کام جو خیالات پریشان کو ترتیب دینے اور بے ترتیب زندگی کو منظم کرنے میں معاونت کرتا ہے اُسے SWOT analysis کہتے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہر ذہین انسان کو یہ تجزیہ لازمی کرنا چاہئے اور بار بار اِس کو review بھی کرتے رہنا چاہئے۔

اِس کام کو زندگی میں بار بار کرنا چاہئے۔ اِس کو عادت بنا لینی چاہئے۔ میں نے اِس کا نام “ذہنی جھاڑو” رکھا ہوا ہے۔ یہ جھاڑو بار بار دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انٹرنیٹ سے اِس کے بارے میں بہت سی معلومات مل سکتی ہیں۔ یہ اپنا ذاتی تجزیہ ہوتا ہے۔ اِسی طرح کمپنیاں اور ادارے اپنا تجزیہ کرتے ہیں۔ دراصل یہ چار فہرستیں نانی ہوتی ہیں۔ میں نے جب اپنی بنائی تھیں تو میری آنکھیں کھل گئی تھیں۔ بہت سی نئی چیزیں سمجھ آئیں۔ بہت سے نئے راستے سامنے آئے۔ درجِ ذیل فہرستیں بنانی ہوتی ہیں سوچ کر realistic :
S = strengths
W = weaknesses
O = opportunities
T = threats
اِس سے سمجھ آتی ہے کہ یہ اور یہ صلاحیتیں میرے اندر موجود ہیں اور شاید کوئی ایسی بھی ہوں جو پہلے آپ سمجھتی ہوں کہ میرے اندر ہیں لیکن اِس تجزیے کے بعد آپ کو پتہ چلے کہ یہ تو نہیں ہیں۔
اسی طرح یہ معلوم ہوتا ہے کہ کون کون سی ایسی کمزوریاں ہیں جنھیں امپروو کیا جا سکتا ہے۔ اور کون کون سی ایسی ہیں جن کی بنیاد پر اپنی استعداد اور limitations کی سمجھ آتی ہے۔
پھر کون کون سے امکانات موجود ہیں۔ یعنی opportunities۔ اکثر اوقات بغیر اِس طرح سوچے اُن کی طرف دھیان ہی نہیں جاتا۔ زندگی میں جب کبھی بعد میں پتہ چلتا ہے کہ فلاں وقت میں ایسے کر سکتی تھی تو پھر افسوس ہوتا ہے۔
اِسی طرح حقیقی threats یا چیلینجز کو معلوم کرنا پھر اُن کیلئے وقت سے پہلے تیاری کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

]]>
https://engdrasif.trangolabs.com/swot-analysis/feed/ 0 4537